تفریق مراتب
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - چھوٹے بڑے کا لحاظ۔ محفل کیف میں تفریق مراتب نہ رہی جام اک اک کو ملا ایک ہی پیمانے کا ( ١٩٤٢ء، اعجاز نوح، ٥٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے مرکب اضافی ہے عربی کے لفظ 'تفریق' کے ساتھ 'مرتبہ' کی جمع 'مراتب' بطور مضاف الیہ لگائی گئی ہے اردو میں ١٩٤٢ء کو "اعجاز نوح" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث